آج کل ہارڈ ڈسکس اور میموری کارڈ سے ڈیٹا چوری کا ڈر سب کو رہتا ہے
اس کا بہت آسان حل ہے
اگر آپ کے پاس موبائل ہے اور اسے بیچنے لگے ہیں تو اسکی میموری میں سے سب کچھ ڈیلیٹ کریں اور تین بار اس میں کوئی بهی ڈیٹا جیسا کہ گانے وغیرہ بهر کر ڈیلیٹ کر دیں اور پهر اس بیچ دیں کوئی اس سے ڈیٹا واپس نہیں نکال پائے گا اسے وہ گانے ہی ملیں گے
اور الگ میموری کارڈ ہے تو اسے ساتھ بیچنے کی ضرورت نہیں اسے اپنے پاس رکهیں
اگر آپ کے پاس کمپیوٹر یا لیٹ ٹاپ ہے یا میموری کارڈ بهی بیچنا ہے تو اس کے لیے یہ کریں کہ ایک سوفٹ وئیر ہے Boot and Nuke نام کا. یہ ایک بوٹ ایبل سوفٹویر ہے اسے ڈاؤنلوڈ کریں اور PowerISO کی مدد سے بوٹ ایبل سی ڈی یا یو ایس بی بنائیں اور اپنے کمپیوٹر سے منسلک ہارڈ ڈسکس یا میموری کارڈ کو وائپ کر دیں
اور آپ کو ایک بار وائپ کرنے سے تسلی نہیں ہوتی تو دو بار کر دیں
اس کے بعد کوئی بهی بندہ اس ہارڈ ڈسک یا میموری کارڈ سے ڈیٹا ریکور نہیں کر سکتا