وہ کونسا سمندر ہے جس کا کنارہ نہیں؟

ہمارا یہ خیال ہے کہ سمندر کے سرے کا پتہ ہو یا نہ ہو لیکن اس کا کنارا ضرور ہوتا ہے۔ کئی سمندر تو چاروں جانب زمین سے گھرے ہیں جیسے کہ بحیرۂ روم اور بحیرۂ اسود۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کب ایک سمندر براعظم سے مل جاتا ہے پتہ نہیں چلتا لیکن ایسے میں جزائر کے سلسلوں سے اس کی حد کا تعین کیا جاتا ہے۔

بہر حال ایک ایسا بھی سمندر ہے جس کا کوئی بھی کنارا زمین سے نہیں ملتا۔ اور یہ سارگوسا سی یا بحیرۂ سرقوسہ ہے۔

یہ سمندر بحر اوقیانوس کے مغرب میں واقع ہے اور قطب شمالی سے ایک جانب کو مڑتی ہوئی لہریں ہی اس کے حدود کا تعین کرتی ہیں۔

بحرالکاہل کی چکر کھاتی لہروں کے سبب ہی بحر سرقوسہ کا پانی پرسکون رہتا ہے اور ایک دوسرے میں ضم نہیں ہوتا