ایڈ بریکس میں ملک یعنی کنٹری

سپورٹ کیسے آن کریں ؟

اگر آپ کے پیج پر آپ کے ملک میں ایڈ بریکس کی سہولت پر Country Not Supported یعنی سرخ رنگ کا نشان ہے تو اس کا مطلب ہے آپ کے ملک میں ایڈ بریکس دستیاب نہیں ہیں لیکن اس مسئلے کا حل بہت آسان ہے ۔ کرنا آپ نے یہ ہے کہ بس کسی امریکن ، برطانوی یا آسٹریلوی دوست کو کم از کم ایک ہفتے کے لیے ایڈمن بنائیں۔ ایڈمن بنانے کے تقریبا تین دن بعد آپ کے پیج پر کنٹری سپورٹڈ لکھا ہوگا۔ یاد رہے پیج انفو میں جا کر پیج کا لوکیشن بھی چینج کریں جس بندے کو ایڈمن بنا رہے ہیں اس کی آئی ڈی پہ جو شہر لکھا ہوا ہے پیج لوکیشن میں بھی وہی ایڈریس لکھیں۔
اس بندے کو ایڈمن بنا کر چھوڑ دیں اور کچھ نہیں کرنا وہ بس ایڈمن بنا رہے اتنا کافی ہے۔

اگر کوئی دوست نہ ہو تو ؟

اگر آپ کا کوئی ایسا دوست نہیں جو مذکورہ بالا ممالک میں رہتا ہو تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ کسی بھی امریکن یا یو کے والے بندے کو پکڑ کر ایڈمن بنائیں بس خیال رہے کہ وہ آپ کو ریموو نہ کرے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ کوئی امریکی فیک آئی ڈی بنا لیں اور پیج کا ایڈمن بنا دیں۔

اگر آپ کے مطلوبہ فالورز ، ویووز اور کنٹری سپورٹ Country Supported سب مکمل ہوجائے تو ایڈ بریکس کے لیے اپلائی کریں۔ اپلائی کرتے وقت انہی ممالک کا بینک اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے۔
اب آپ پوچھیں گے کہ اگر امریکی یا ان ممالک کا بینک نہ ہو تو کیا کریں ؟

بینک اکاؤنٹ کہاں سے لائیں

آپ نے Payoneer کے بارے میں تو سنا ہو گا۔ Payoneer آپ کو گھر بیٹھے مفت امریکی بینک اکاؤنٹ اور ڈیبٹ کارڈ دیتا ہے وہ بھی بالکل مفت۔ یعنی آپ گھر بیٹھے ایک Payoneerامریکن بینک اکاؤنٹ کا مالک بن سکتے ہیں۔

 بینک اکاؤنٹ اور کارڈ گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے یہ تحریر پڑھیں۔

 مفت بینک اکاؤنٹ بنائیں

بینک اکاؤنٹ میں Payoneer بینک کی تفصیلات ڈالنے سے پہلے آپ سے ایڈریس پوچھا جائے گا۔ تو آپ کوئی بھی فیک امریکن ایڈریس ڈال دیں اور اپنا صحیح ای میل ایڈریس لکھ دیں۔ فیک ایڈریس گوگل پہ سرچ کریں۔

ایڈ بریکس Ad breaksحاصل کرنے کے بعد آپ کی ویڈیوز پر اشتہارات چلیں گے جس سے آپ کو آمدنی ملے گی۔ اشتہارات سے ملنے والی آمدنی کا پچپن فیصد حصہ آپ کا اور بقیہ حصہ فیس بک کا ہوگا۔
یاد رہے ایسی ویڈیوز اپلوڈ کرنے سے گریز کریں جس میں کاپی رائٹ کا مسئلہ ہو۔کاپی رائٹ والی ویڈیو اول تو فیس بک کی طرف سے ڈلیٹ کی جائے گی اگر ڈلیٹ نہ بھی ہوا تو اس پر اشتہارات نہیں چلیں گے۔
ایڈ بریکس کے پالیسی اور شرائط و ضوابط ضرور پڑھیں تاکہ آپ کو کوئی مسئلہ نہ ہو۔