فیس بک ویڈیو ایڈ بریکس پاکستان میں حاصل کریں اور پیسے کمائیں

فیس بک نے حال ہی میں اپنی ویڈیو سروس شروع کی ہے جسے فیس بک واچ کا نام دیا گیا ہے۔ فیس بک ویڈیوز میں اب اشتہارات دکھائے جائیں گے۔ جس سے ویڈیو بنانے والوں کو آمدنی حاصل ہوگی۔ ان اشتہارات کو ایڈ بریکس کا نام دیا گیا ہے۔
ایڈ بریکس اس وقت امریکہ USA ، برطانیہ Uk ، کینیڈا Canada اور دیگر چند ممالک میں دستیاب ہیں لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے آپ کس طرح اپنے پاکستانی یا انڈین فیس بک پیج پر ایڈ بریکس حاصل کر سکتے ہیں۔
ایڈ بریکس حاصل کرنے کی اہلیت

ایڈ بریکس حاصل کرنے کے لیے آپ کے پاس ایک فیس بک پیج ہونا لازمی ہے جس کے کم از کم دس ہزار فالورز ہونا لازمی ہیں۔ اس پیج پر تین منٹ سے زیادہ کی کچھ ویڈیوز دستیاب ہونے چاہئیں۔ ان ویڈیوز پر کل ملا کر تیس ہزار ویوز 30,000 Views ہونا لازمی ہے۔ یاد رہے ہر ویو ایک منٹ کا ہونا لازمی ہے۔ یعنی اگر آپ کی ویڈیو کسی نے ایک منٹ سے کم دیکھا ہوگا تو وہ ویو ایڈ بریکس کے کیے شمار نہیں ہوں گے۔ اور تین منٹ سے کم والی ویڈیو کے ویوز بھی شمار نہیں ہوں گے۔

اہلیت چیک کرنے کا طریقہ

آپ کا پیج ایڈ بریکس کے لیے اہل ہے یا نہیں۔ یہ جاننے کے لیے آپ اس لنک پر کلک کر کے چیک کر سکتے ہیں۔ یاد رہے اس لنک کو موبائل کے بجائے ڈیسک ٹاپ ویوو میں اوپن کرنا لازمی ہے۔ یہ لنک کھولنے کے بعد تیس سیکنڈ انتظار کریں۔ تیس سیکنڈ کے بعد آپ کے تمام پیجز کی تفصیلات نظر آئیں گی جن پیجز کے آپ ایڈمن ہوں گے۔ ایڈیٹر یا موڈیریٹرز کو یہ تفصیلات نظر نہیں آئیں گی۔
تفصیلات میں یہ دکھایا جائے گا کہ آپ کے پیج کے فالورز ایڈ بریکس کے لیے کافی ہیں یا نہیں۔ آپ کی ویڈیوز پر ویوز پورے ہیں کہ نہیں اور آپ کے ملک میں ایڈ بریکس دستیاب ہیں کہ نہیں۔

باقی تمام کام تو آسان ہیں مگر ملک میں ایڈ بریکس دستیاب نہ ہوں تو آپ بالکل پریشان نہ ہوں آج کی آرٹیکل کا مقصد یہی ہے کہ ہم آپ کو ایڈ بریکس میں کنٹری کے مسئلے کا حل بتائیں۔